راؤ دلشاد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی، مذہبی اور تہذیبی رشتے قائم ہیں، جن کی بنیاد پر دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے، جبکہ ازبکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں اشتراک کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
اس موقع پر ازبکستان کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔