ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داستان گوئی کا پھر آغاز ہونے لگا

داستان گوئی کا پھر آغاز ہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب لائبریریز فاؤنڈیشن  نے داستان گوئی پراجیکٹ کے آغاز کا فیصلہ کرلیا 
بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین بورڈ جاوید اسلم کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، بچوں میں کتب بینی کے فروغ کیلئے ’’داستان گوئی پراجیکٹ‘‘کے آغاز کی منظوری دے دی گئی 
پنجاب لائبریریز فاؤنڈیشن کا پرائمری سکولوں میں ’’لائبریری کارنرز‘‘کے قیام کا فیصلہ کیا  ہے لائبریریوں میں بچوں کیلئے دلچسپ، سبق آموز اور تخلیقی داستان گوئی کے سیشنز ہونگے، پنجاب لائبریریز فاؤنڈیشن کا کمیونٹی لائبریریز کی فعالیت کیلئے عملی اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا 
محمد خان رانجھا نے صوبے میں کمیونٹی لائبریریز کو فعال بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں ہیں ،
سربراہ ادارہ ترقی ادب عباس تابش کی داستان گوئی پراجیکٹ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ادارہ ترقی ادب کے اشتراک سے تعلیمی، ادبی اور تربیتی سرگرمیاں ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا 
اجلاس میں سابق ڈی جی پی آر اطہر علی خان، ڈاکٹر نوشین فاطمہ ،کنول امین ،شاہدحسین ، رخشندہ کوکب اور بیلا جمیل سمیت دیگر نے شرکت کی 
  پنجاب لائبریریز فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید اسلم کا کہنا تھا کہ لائبریری کارڈ کی بدولت کم عمر بچوں کو مطالعے کی جانب راغب کیا جائیگا،اقدامات کا مقصد بچوں کی تخیل پروری اور کتاب سے وابستگی کو فروغ دینا ہے،