ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی درجہ حرارت کی وجہ سے 10ہزار گلیشیئرز پیچھے ہٹ رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک کا اسمبلی میں انکشاف

عالمی درجہ حرارت کی وجہ سے 10ہزار گلیشیئرز پیچھے ہٹ رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک کا اسمبلی میں انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ؒ پاکستان میں گلیشیئرز کے حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا گلگت بلتستان اور  خیبرپختونخواہ میں 13ہزار 32 گلیشیئرز ہیں

سندھ طاس میں 26ہزار مربع کلومیٹر گلیشیئرز ہیں،وفاقی وزیر نے  قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ گلیشیئرز ہمالیہ،قراقرم اور کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں موجود ہیں،عالمی درجہ حرارت کی وجہ سے 10ہزار گلیشیئرز پیچھے ہٹ رہے ہیں ،برفانی تودے پگھلنے سے 3ہزار 44جھیلیں بنی ہیں،33جھیلیں انتہائی غیر مستحکم ہیں جس سے 7 اعشاریہ ایک ملین لوگوں کو شدید خطرہ ہے، پاکستان 75گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ کے واقعات سے گزر چکا ہے۔ 

،وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کو بارشوں کی کمی کا بھی سامنا ہے،اوسط بارشوں میں 40 فیصد کمی ہوئیگلاف پروجیکٹ کے تحت 24 وادیوں میں قبل ازوقت وارننگ سسٹم ،50ویدر سٹیشنز اور 408 ریور ڈسچارج سینسرز نصب کئے ہیں