ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھوٹکی؛ سورج آگ برسانے لگا

گھوٹکی؛ سورج آگ برسانے لگا

سٹی 42 : گھوٹکی اور گرد و نواح میں بھی سورج کا پارہ ہائی ہوگیا ۔ 

گھوٹکی ضلع بھر میں سورج آگ برسانے لگا، مختلف علاقوں میرپور، ماتھیلو، اوباڑو، خانپور اور مہر ڈہرکی میں درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے ۔

گھوٹکی میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ 

دوسری جانب شکارپور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شہر کا درجہ حرارت 46 ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ 

گرمی سے ستائے شہریوں نے ٹھنڈی مشروبات کی طرف رخ کر لیا ۔