ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان میں بھی گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی

ملتان میں بھی گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی

سٹی 42 : ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی ، شہر میں موجودہ درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 تک جانے کا امکان ہے ۔ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ۔ 

طبعی ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کی صورت میں شہری پانی کا استعمال زیادہ کریں، شہری غیر ضروری گھروں سے باہر نہ  نکلیں ۔