سٹی 42 : لاڑکانہ، موئنجودڑو کے گردو نواح میں سورج کا پارہ ہائی ہوگیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ، موئنجودڑو گرد و نواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، مختلف علاقوں میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گرمی کا اثر 48 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے 24 گھنٹے میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔
دوسری جانب گھوٹکی ضلع بھر میں سورج آگ برسانے لگا، مختلف علاقوں میرپور، ماتھیلو، اوباڑو، خانپور اور مہر ڈہرکی میں درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

