ویب ڈیسک : سکیورٹی خدشات ،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ اتھارٹی نے اپنے لوئر اسٹاف پر ائیرپورٹ کی عمارت کے اندر اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ۔
رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق پورٹرز، ہیلپرز اور لوڈرز سمیت لوئر اسٹاف کی پیڈ والے سادہ فون استعمال کرسکے گا تاہم انہیں اسمارٹ فون کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون پر پابندی کا فیصلہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ائیرپورٹ اسکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے اسٹاف کی جانب سے کھلے عام اسمارٹ فونز استعمال کئے جانے کےباعث کچھ ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے ۔ جبکہ اسٹاف ارکان ائرپورٹ کے حساس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز کو ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر پوسٹ کرتے رہے جو کو سکیورٹی کے نقطہ نظر سے انتہائی خطرناک ہےاسی طرح گھناؤنے اور غیرقانونی کاموں میں ملوث اسمگلرز اور بدعنوان عناصر اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اسٹاف کی پیڈ والے سادے موبائل فون استعمال کرسکے گا۔ انتظامیہ نے سکیورٹی ایجنسی سربراہان اور ائیر پورٹ میں کام کرنے والی ائیرلائنز کو سختی سے ان احکامات پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔