ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب اختر ہاتھ دھو کر محمد رضوان کے پیچھے پڑ گئے

شعیب اختر ہاتھ دھو کر محمد رضوان کے پیچھے پڑ گئے
کیپشن: Shoaib Akhtar / Rizwan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق فاسٹ بالر شعیب اختر  بابر اعظم کے خلاف بیانات دینے کے حوالے سے مشہور ہیں لیکن اب وہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل شعیب اختر نے بابر اعظم کے بارے میں کئی متنازع بیانات دیئے تھے اور اب نامور  کرکٹر محمد رضوان ان کے ریڈار میں آ گئےہیں۔حالیہ ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہاہے کہ ایک سیریز جاری تھی اس لئےتنقید کرنا مناسب نہیں سمجھا، ہم قومی ٹیم کو اس لئے سپورٹ کرتے ہیں کہ مینجمنٹ درست فیصلے کرسکے،اب سیریز ختم ہوگئی تو میں یہ چیخ چیخ کرکہہ رہا ہوں کہ اس انداز کی کرکٹ مت کھیلو،یہ قابل قبول نہیں ہے۔

اگر اسی طرح کی سوچ کے ساتھ کھیلتے رہے تو ناکام ہونا شروع ہوجاؤگے، آپ کو اندازہ ہی نہیں کہ محمد رضوان کے حوالے سے کیا کرنا ہے،وکٹ کیپر بیٹسمین کو خود بھی سوچنا چاہیے۔ سابق فاسٹ بالر نے کہ پی سی بی کو کھلاڑیوں کی پسماندہ سوچ کا نوٹس لینا چاہیے،وہ اپنے انداز کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

مینجمنٹ کو اس حوالے سے ایک واضح پیغام دینا چاہیے،انھیں آگاہ کرنا چاہیے کہ کس برانڈ کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں کس رن ریٹ کے ساتھ کھیلنا ہے، کپتان اور ٹیم کوکیا کرنا ہے،ٹیلنٹ کا انتخاب اور اس کو درست کردار دینا دونوں یکساں اہمیت کے حامل ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ یہ کسی کے چچا کی ٹیم نہیں ہے کہ ہر فارمیٹ میں محمد رضوان کو اننگز کا آغاز کرنے کا موقع مل جائے، ہر طرز کی کرکٹ میں دیئے جانے والے کردار سے انصاف کرنا ہوگا،جب تک آپ جیت رہے ہیں کوئی بات نہیں کرے گا کہ کون کہاں سے آرہا ہے، ہر کھلاڑی کو ٹیم کی ضرورت اور جدید کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق پرفارم کرنا ہوگا،اگر کوئی ایسا نہیں کرتا تو باہر جانے کا راستہ کھلا ہے، ایسے کسی پلیئرکے ساتھ بدسلوکی کرنے کی ضرورت نہیں بس اسے منتخب نہ کریں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer