قذافی بٹ: گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور کا فلسطینی عوام کیلئے100ملین روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔
گورنر پنجاب سے بزنس کیمونٹی اور دیگر وفود نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب سے معروف سماجی رہنما گوہر اعجاز ، میاں احسن اور ایس ایم منیر نے ملاقات کی ۔ بزنس کمیونٹی کی شخصیات نے گورنر پنجاب کو
فلسطینی عوام کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔ گورنر پنجاب نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بزنس کیمونٹی کے تعاون سے فلسطینی بہن بھائیوں کی اور بھی مدد کریں گے ۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ گوہر اعجاز ، میاں احسن اور ایس ایم منیر سمیت دیگر کا امداد میں تعاون پر شکر یہ ادا کر تاہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک متحد ہوجائے تو فلسطین اور کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ یہ وقت اسلامی ممالک کے ذاتی مفادات کے تحفظ کا نہیں فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر فلسطینیوں کا مقدمہ لڑیں گے ۔چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ 21مئی کو حکومت بھر پور یوم یکجہتی فلسطین منائے گی کسی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھو ڑ دیا ہے ۔
Thank u Pak business comm for donating PKR100m for #Palestine. It’s w deep sorrow that today we’r seeing a city turn to rubble, #AlAqsaUnderAtrack , #Genocide of a pple, Children fighting tanks w stones, #Media being demolished-ALL bec #Muslims are not united. #StandwithPalestine pic.twitter.com/fkIIg6Rkb9
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) May 18, 2021