ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا دہشتگردی کے خلاف بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت کا دہشتگردی کے خلاف بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)  پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے علیحدہ سے کنٹرول روم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ضلعی سطح پر ایسے کنٹرول روم بنائے جائیں جہاں پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک ہی چھت تلے موجود ہوں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جاسکیں۔

پنجاب حکومت نے منصوبے کو منظور کر کے کنٹرول روم بنانے کے احکامات جاری کردیئے، کنٹرول روم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کاؤنٹر بھی تشکیل دیئے جائیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ پولیس دہشتگردوں کے بارے میں اطلاعات حاصل کرنے کے لیے ٹال فری نمبر کا بھی اجراء کرے گی، جس پر صرف دہشت گردی اور مشتبہ افراد کے بارے میں معلومات دی جا سکیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer