ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی سعودی عرب اور مصر کے وزرا خارجہ سے ملاقاتیں

اسحاق ڈار کی سعودی عرب اور مصر کے وزرا خارجہ سے ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرِ خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ریاض میں عرب و اسلامی ممالک کے مشاورتی اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ پرنس فیصل بن فرحان اور مصر کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی۔

 ان ملاقاتوں کے دوران خطے میں بدلتی ہوئی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مشاورتی وزارتی اجلاس کے موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی ملاقات کے دوران فریقین نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے ساتھ پاکستان۔ترکیہ دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔