سٹی 42 : پشاور کے رہائشی عمران الدین نے شوال کا چاند دیکھ لیا۔
عمران نے اپنے بچوں سمیت چاند دیکھا، جس کے بعد عمران الدین اپنے دو بچوں سمیت پشاور کے زونل اجلاس میں پہنچ گیا، جہاں عمران الدین سے کمیٹی نے مختلف سوالات کیے۔
ذرائع زونل کمیٹی کا کہنا ہے کہ پشاور میں چاند نظر آنے کے دو شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
زونل کمیٹی نے عمران الدین کی شہادت ریکارڈ کر لی۔ زونل کمیٹی نے کہا ہے کہ بچے ابھی چھوٹے ہیں مزید شہادت آتی تو فیصلہ مرکزی کمیٹی کرے گی، مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا ۔