ویب ڈیسک :صوبہ پنجاب میں محکمہ خزانہ نے سرکاری افسران اور عوامی نمائندوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے زائد کے افسران کی تنخواہوں سے 2 روز کی تنخواہ کاٹی جائے گی، جبکہ یہ رقم وفاقی حکومت کے ایمرجنسی فنڈ میں جمع کروائی جائے گی۔
اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب سمیت صوبائی وزراء، اسپیشل اسسٹنٹس، ایڈوائزرز اور پارلیمانی سیکرٹریز کی دو ماہ کی تنخواہیں کاٹی جائیں گی۔ مزید برآں پنجاب اسمبلی کے تمام اراکین کی تنخواہوں میں بھی 2ماہ کے لیے 25 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔
حکام کے مطابق یہ اقدام مالیسرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور قومی سطح پر درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔