ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک امتحانات سے قبل سینکڑوں اساتذہ کا ڈیوٹیوں سے انکار!

میٹرک امتحانات سے قبل سینکڑوں اساتذہ کا ڈیوٹیوں سے انکار!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:میٹرک امتحانات سے قبل سینکڑوں اساتذہ نے ڈیوٹیوں سے انکار کردیا جبکہ ڈیوٹی نہ دینے والے اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے امکانات ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے میٹرک امتحان میں سینکڑوں اساتذہ کے ڈیوٹیوں سے انکار کے بعد نگرانی کے عملے کی کمی پیدا ہونے کے خدشے کے پیش نظر فوری کارروائی کی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 134 اساتذہ کی جواب طلبی کر لی ہے، جو میٹرک امتحان میں بطور سپرٹینڈنٹ اور ڈپٹی سپرٹینڈنٹ لگائے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی آرڈر وصول نہ کرنے والے اساتذہ کو جواب طلب کیا گیا ہے جبکہ سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ اساتذہ کو فوری ڈیوٹی آرڈرز فراہم کریں۔ احکامات پر عملدرآمد نہ کروانے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، جس سے اساتذہ اور سکول انتظامیہ دونوں متوجہ ہوں۔

مزید برآں، 27 مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک امتحانات میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار امیدوار حصہ لیں گے اور امتحانات کی نگرانی کے لیے 5 ہزار سے زائد اساتذہ درکار ہیں، جس کے پیش نظر یہ اقدامات ضروری سمجھے جا رہے ہیں تاکہ امتحانات کی شفافیت اور بروقت نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔