ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں رواں سال ر جسٹرارہائیکورٹ سمیت 30 سے زائد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ریٹائر ہوجائیں گے

پنجاب میں رواں سال ر جسٹرارہائیکورٹ سمیت 30 سے زائد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ریٹائر ہوجائیں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب میں رواں سال رجسٹرارہائیکورٹ سمیت 30 سے زائد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ریٹائر ہوجائیں گے۔ سیشن ججز 60 سال کی عمرمکمل ہونےپراپنےعہدوں سےسبکدوش ہوں گے۔

ذرائع کےمطابق مارچ کےآخر سےدسمبرکےآخر تک ڈسٹرکٹ اینڈ ججز کی ریٹائرمنٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سب سے پہلے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت کمال 28 مارچ کوریٹائر ہوں گے،محمدسلیم یکم اپریل،منیراحمدجوئیہ 4 اپریل ، محمدعاشق11اپریل کوریٹائرہوں گے۔ عتیق الرحمان 14اپریل،عامرشہبازمیر20 مئی، بخت بیزاد8 جون، سید نوید رضا 9 جون اورمحمد عبدالرفیق 18جون کوریٹائر ہونگے۔

زبیرشہزادکیانی 6 جولائی، عتیق الرحمان14جولائی،اور صادق مسعود صابر25 جولائی کو سبکدوش ہوں گے۔ رانازاہداقبال یکم اگست، محمداکمل خان16 ستمبر، ضیاءاللہ خان 5 اکتوبر، علی رضا8 اکتوبر، محمداکرم شیخ 15 اکتوبراورضیاءاللہ31 اکتوبرکوسبکدوش ہوں گے۔ قمرسلطان 18 نومبر، شہزادحسین 19 نومبراورعلی نواز27 نومبرکوریٹائر ہونگے، رجسٹرار،جج امجداقبال رانجھا اورمحمد عارف حمید شیخ 14 دسمبرکو، جبکہ خالدارشداورمحمدندیم31 دسمبرکواپنےعہدوں سے سبکدوش ہوں گے۔

Ansa Awais

Content Writer