ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کے دوران اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کے خلاف کارروائیاں جاری

عید کے دوران اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کے خلاف کارروائیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:عید کے موقع پر ٹریفک کے بہتر انتظامات کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

 ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو مقررہ کرایہ لینے کا پابند کیا جائے گا اور گاڑی ڈرائیورز اور مالکان کو کرایہ نامہ نصب کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تیز رفتاری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ سڑکوں پر حادثات کی روک تھام ہو سکے۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ عید کے ایام میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری رہیں گی اور پردیسوں کے جانے سے واپسی تک بہترین انتظامات کیے جائیں گے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔