شاہد ندیم سپرا:ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا،جس میں چاند دیکھنے سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں ہوگا، جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور شاہد حسن کلیانی کریں گے۔ اجلاس میں خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی سمیت دیگر اراکین شرکت کریں گے۔
اجلاس کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو جمع کیا جائے گا، جنہیں بعد ازاں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ارسال کیا جائے گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی ان شہادتوں کی روشنی میں عید الفطر کے چاند سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ اگر آج چاند نظر آ گیا تو عید الفطر کل منائی جائے گی، بصورت دیگر رمضان المبارک کے 30 روز مکمل ہونے پر عید پرسوں ہوگی۔