سٹی 42: آج رات کے موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش، بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے
جمعرات کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ،دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور،میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ،کوہاٹ، کرک، باجوڑ، کرم، مالاکنڈ ،وزیرستان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے
پنجاب کے بیشتربالائی وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے گجرات،گوجرانوالہ ،راولپنڈی،چکوال،جہلم،تلہ گنگ،میانوالی اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ، مری،گلیات اور گردونوا ح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں گرج چمک اور ہلکی بارش بونداباندی ہو سکتی ہے ،
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ زیریں اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش بونداباندی ہو سکتی ہے ، گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے
نوٹ:
21 مارچ سے ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے