ویب ڈیسک: ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر میں سب سے مشکل اور دنیا کے سب سے بہترین بؤلر کے طور پر اپنے ساتھی کھلاڑی جسپریت بمراہ کا نام لیا ہے، 31 سالہ بھارتی گیند باز مخالف بلے بازوں کے لیے درد سر بن چکے ہیں، اور ویرات کوہلی بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جسپریت بمراہ تمام فارمیٹس میں دنیا کے سب سے بہترین بؤلر ہیں، انہوں نے مجھے آئی پی ایل میں چند بار آؤٹ کیا ہے۔
سب سے پہلے 2013 کے انڈین پریمیئر لیگ کے دوران جسپریت بمراہ کا سامنا کیا تھا۔ دراصل، ویرات کوہلی 2013 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ میں جسپریت بمراہ کا پہلا آئی پی ایل وکٹ بنے تھے۔
کوہلی نے کہا کہ ہم نیٹ میں یہ نہیں کر پاتے، نیٹ میں بھی ایسا لگتا ہے جیسے ہم میچ کھیل رہے ہوں۔ شدت اتنی ہی ہوتی ہے جتنی کہ ہم آئی پی ایل میں میچ کھیل رہے ہوں۔ ہم ہمیشہ سوچتے ہیں کہ ہر گیند ایک ذہنی آزمائش کی طرح ہوتی ہے۔
آئی پی ایل میں، ویرات کوہلی نے جسپریت بمراہ کا 16 بار سامنا کیا۔ اگرچہ آر سی بی کے بلے باز نے دنیا کے بہترین بؤلر کے خلاف 140 رنز بنائے اور اسٹرائیک ریٹ 147.36 رہا، جسپریت بمراہ نے کوہلی کو 5 بار آؤٹ کیا۔