ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایوارڈز پاکستانی کھلاڑیوں کو مل گئے۔
قومی ٹیم کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کوآئی سی سی کے ایوارڈ ملے ہیں۔آئی سی سی نے کپتان بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھجوایا۔آئی سی سی نے شاہین شاہ آفریدی کو کرکٹر آف دی ایئر اور محمد رضوان کو ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھیجا ہے۔
Such an honour to hold this prestigious trophy representing Pakistan. Congratulations to Kaptaan @babarazam258 and @iMRizwanPak as well for their respective awards. It will definitely push us to do even better. ✌️ pic.twitter.com/PeIbvpnA88
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) March 19, 2022
شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ایوارڈ ملنے پر سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ٹرافی اٹھانا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو بھی آئی سی سی ایوارڈ ملنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔
Samajhta hai tu Raaz hai zindagi?
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) March 19, 2022
Faqat Zauqe Parwaaz hai zindagi
Congratulations to Kaptaan @babarazam258, ICC Men's ODI Cricketer of the year, and @iShaheenAfridi for his prestigious Sir Garfield Sobers Trophy for ICC Men's Cricketer of the Year.
Onwards & upwards, inshaAllah pic.twitter.com/ye6h17h3g8
وکٹ کیپر محمد رضوان نے آئی سی سی ایوارڈ کی ٹرافی ملنے پر شاعرانہ انداز میں تبصرہ کیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی نظم ساقی نامہ کا ایک شعر لکھا۔پاکستانی وکٹ کیپر نے مزید کہا کہ بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی ٹرافیاں جیتنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔
It's here finally! ???? pic.twitter.com/IKkc3bx27t
— Babar Azam (@babarazam258) March 19, 2022