انتہا پسند  بھارت  خوشحالی میں پاکستان سے پیچھے

 انتہا پسند  بھارت  خوشحالی میں پاکستان سے پیچھے
کیپشن: https://urdu.aReport Happiest Countries In World
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈسیک:جنگ اور انتہا پسندی کا داعی  بھارت  خوشحالی میں پاکستان سے پیچھے رہ گیا۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق  پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  دنیا کے سب سے خوش وخرم ممالک کی فہرست میں فن لینڈ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ افغانستان سب سے آخری نمبر پر براجمان ہے۔

فہرست میں ڈنمارک دوسرے، آئس لینڈ تیسرے، سوئٹزرلینڈ چوتھے اور نیدرلینڈز پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔خوش رہنے والے ممالک میں لکسمبرگ چھٹے، سوئیڈن ساتویں، ناروے آٹھویں، اسرائیل نویں اور نیوزی لینڈ دسویں نمبر پر ہے۔

اس کے علاوہ  آسٹریلیا 12ویں، جرمنی 14ویں، کینیڈا 15ویں، امریکا 16 ویں، برطانیہ 17 ویں اور فرانس 20 ویں نمبر پرموجود ہے۔سربیا، بلغاریہ اور رومانیہ نے بھی اپنا درجہ بلند کیا ہے تاہم لبنان معاشی بدحالی کے باعث خوش ترین ممالک کی فہرست میں افغانستان سے ایک نمبر پہلے یعنی 145 پر آگیا ہے۔

فہرست میں پاکستان کا نمبر ہے 103 جبکہ بھارت 136 ویں نمبر پر ہے دیگر ایشیائی ممالک میں بنگلادیش 99 ویں نمبر پر موجود ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی جاتی ہے گزشتہ سال پاکستان 105 جبکہ بھارت 139 ویں نمبر پر تھا۔