میٹرک کے امتحانات پرانے شیڈول کے مطابق ہونگے

  میٹرک کے امتحانات پرانے شیڈول کے مطابق ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:لاہور بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات پرانے شیڈول کے مطابق ہونگے، لاہور بورڈ نے امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر موجود خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
 تفصیلات کے مطابق ترجمان لاہور بورڈ نے واضح کیا ہے کہ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کی سوشل میڈیا پر موجود خبریں بے بنیاد ہیں ، میٹرک امتحانات پرانے شیڈول کے مطابق ہونگے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ میٹرک امتحان کا آغاز 4 مئی سے اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز 12 جون سے ہو گا۔ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر موجود تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
 واضح رہے کہ قبل ازیں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان کا ترمیم شدہ شیڈول جاری ہونے کے حوالے سے خبریں گردش میں تھیں جس کی لاہور بورڈ کے ترجمان نے تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات پرانے شیڈول کے مطابق ہی ہونگے، لاہور بورڈ نے امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر موجود خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ میٹرک کے امتحانات کا آغاز 4 مئی سے اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز 12 جون سے ہی ہو گا۔
 یہ بات ذہن میں رہے کہ لاہور بورڈ کے تحت رواں سال 60 ہزار زائد طلباامتحان دیں گے،طلباکی تعداد میں اضافہ کی وجہ گزشتہ سال کورونا 19 کے باعث تمام طلباءکو نہم جماعت میں پاس کیا جانا ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال میٹرک کا امتحان تین لاکھ پچیس ہزار سے زائد طلبائ دیں گے جس کے لئے 950 سے زائد امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے جائیں گے۔
امتحان میں 2600 سپر نٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ فرائض سرانجام دیں گے،لاہور ،قصور اور شیخورہ میں امتحانی سنٹرز بنائیں جائیں گے اورساڑھے چھ ہزار کے قریب امتحانی عملہ تعینات کیا جائے گا۔انسپکشن ٹیمیں اور انوجیلیٹرز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ میٹرک امتحانات کیلئے ابھی طلبائ کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ طلباءکی تعداد کے مطابق امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے جائیں گے۔
 یاد رہے کہ کہ گزشتہ دنوں لاہور کے سرکاری سکولوں میں کورونا کیسسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، 17 اساتذہ اور 25 طلبائ کورونا کا شکار ہوئے جبکہ مذکورہ تعداد میں ایک کلرک بھی شامل تھا۔کورونا کیسسز کی وجہ سے 12 سکول سیل کیے گئے تھے۔