ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صمصام بخاری نے وزیراعظم عمران خان کا خواب بتادیا

صمصام بخاری نے وزیراعظم عمران خان کا خواب بتادیا
کیپشن: City42 - Samsam Bhukhari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان وزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے، صاف ستھرے پاکستان کیلئے سب کو اجتماعی سطح پر کام کرنا ہوگا۔

صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت سید صمصام علی بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھرمیں ہفتہ صفائی کا آغاز ہوچکا ہے، صاف ستھرا ماحول صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے لازم ہے۔

سید صمصام علی بخاری کا کہنا تھا کہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی جامع صفائی اور کوڑا کرکٹ کی تلفی کو یقینی بنایا جائے، نوجوان نسل میں صحت مند ماحول کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے تعلیمی اداروں میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے شجرکاری کی اہمیت سے کسی طور پر انکار ممکن نہیں، اس لئے حکومتی سطح پر شجرکاری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer