ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے آج شام سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہونے والی گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو تاریخی ’’اسلام آباد امن معاہدے‘‘ پر دستخط ہونے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے پاکستان کی امن کوششوں کی مسلسل اور بھرپور حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پورے بحران کے دوران دانشمندی اور بصیرت کے ساتھ سعودی عرب کی قیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی مضبوط حمایت ہی کی بدولت ایران اور امریکا کے درمیان چند ماہ کے اندر امن معاہدہ ممکن ہو سکا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کاوشوں کو سراہا، جن کی کوششوں سے امن معاہدہ کامیابی سے طے پایا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے اگلے مرحلے کو کامیاب بنانے اور باقی ماندہ معاملات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنا انتہائی اہم ہوگا ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف مکمل چوکسی اختیار کی جائے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں جامع اقتصادی پیکج کو حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مناسب وقت پر پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک خواہشات اور احترام کا پیغام بھی پہنچایا۔ 

دونوں رہنماؤں نے آئندہ دنوں میں قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔