سٹی 42: این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا ۔ کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے اور رابطہ سڑکیں بند ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
اسلام آباد سمیت پنجاب میں رولپنڈی، مری، اٹک، چکوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ تلہ گنگ،منڈی بہاولدین، سرگودھا،گوجر خان، گجرات، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد،لاہور،فیصل آباد، میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ سرگودھا،خوشاب، جھنگ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، قصور، اوکاڑہ، میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ساہیوال،ملتان، بہالپور اوررحیم یار خان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن میں شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقوں گلگت، اسکردو،دیامیر، استور، غزر، ہنزہ، گھانچے، میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔
شگر، نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ،باغ، کوٹلی، پونچھ، ہٹیاں میرپور،اور بھمبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال گلاف کے خطرے سے متعلق بھی الرٹ جاری کیا گیا ۔ ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر، گانچھے، استور اور دیامر کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے ۔
اپر اور لوئر چترال، سوات، کالام، بحرین اور آرکاری کے علاقوں میں بھی گلوف اور اچانک سیلابی صورتحال متوقع ہے ۔ اپر دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ کے علاقے بھی اچانک سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس ہے ۔ گلگت، نگر، غذر، اسکردو، گانچھے، داریل اور تانگیر ممکنہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہے ۔
مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ اور حویلی میں بھی مقامی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔گلوف کے باعث اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے کے ریلوں کا خطرہ موجود ہے ۔
تیزی سے پگھلتے گلیشئرزاور برفانی جھیلوں کے ٹوٹنے کے باعث پہاڑی علاقوں سے آنے والے ندی نالوں میں پانی کے شدید بہاؤ کا خطرہ ہے ۔ گلیشائی جھیلوں کے سیلا ب کے باعث مقامی ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا امکان ہے ۔ گلیشیئر سے نکلنے والے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے ۔ شاہراہوں، رابطہ سڑکوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
مقامی آبادی اور سیاح غیر ضروری طور پر گلیشیئرز اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔غیر معمولی پانی کے بہاؤ، گدلے پانی یا گلیشیئر سے آنے والی آوازوں پر فوری ضروری حفاظتی اقدامات کریں۔
خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان،چارسدہ،پشاور، کوہاٹ،پاراچنار، کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیر ستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ بلوچستان میں تربت، کیچ، آواران، خضدار اور ژوب کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔
سندھ میں جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، گھوٹکی، کشمور،شکار پور، شہید بینظر آباد اور کراچی کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں، آندھی جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے ۔
ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنا رہے ہیں ۔ ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے مکین قیمتی سامان اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔
ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔نکاسی آب کے نظام، نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت
سیاح اور مسافر شدید بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔بارشوں، دریاؤں کے بہاؤ اور حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں سے فوری رابطہ اور تعاون کریں۔بارش، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر رابطہ سڑکوں کی بندش کا بھی خطرہ موجود ہے ۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو حساس شاہراہوں اور پہاڑی علاقوں میں الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔سیاح اور مسافر شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔