ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی میڈیا نے پاک امریکا تعلقات کے مثبت فروغ میں اہم کردار ادا کیا، امریکی ناظم الامور

پاکستانی میڈیا نے پاک امریکا تعلقات کے مثبت فروغ میں اہم کردار ادا کیا، امریکی ناظم الامور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر  نے پاکستانی میڈیا کی متوازن اور مثبت کوریج پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا  پاکستانی میڈیا نے پاک امریکا تعلقات کے مثبت فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

نیٹالی بیکر نے کہا پاک امریکا شراکت داری اس وقت اپنی بلند ترین سطح پر ہے،صدر ٹرمپ، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان مسلسل رابطے  ہیں، پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ پیش رفت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔

عالمی سیاست میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم اور مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے ۔حالیہ معاہدے خطے میں استحکام اور پائیدار امن کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے۔