ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا بھر پور فائدہ عوام کو ہر صورت پہنچنا چاہیے؛ مریم نواز 

پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا بھر پور فائدہ عوام کو ہر صورت پہنچنا چاہیے؛ مریم نواز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ 

وزیراعلی مریم نواز نے صوبہ بھر میں ٹرانسپورٹ اور گڈز کرایوں میں کمی کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا ۔ مریم نواز نے مشکل صورتحال میں بھرپور ساتھ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ان کی ٹیم کوسراہا ۔ 

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے علاقائی صورتحال میں بہتری آنے پر پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا وعدہ پورا کیا، علاقائی صورتحال کی وجہ سے قوم کو انرجی بحران سے محفوظ رکھنا وزیراعظم محمد شہبازشریف کاتاریخی کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے مشکل وقت میں تاریخ ساز کاوشوں سے دنیاکو انرجی اور معاشی بحران سے بچایا۔ 

مریم نواز نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا بھر پور فائدہ عوام کو ہر صورت پہنچنا چاہیے، پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کے پیش نظر اشیائے خورد ونوش کے نرخ بھی نیچے آنے چاہیے ۔