ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کے 15 زیر تربیت اے ایس پیز کی مختلف اضلاع میں 6 ماہ کے لیے تعیناتی، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب پولیس کے 15 زیر تربیت اے ایس پیز کی مختلف اضلاع میں 6 ماہ کے لیے تعیناتی، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس کے 52ویں کامن سے تعلق رکھنے والے 15 زیر تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کی تربیت کے تیسرے مرحلے کے تحت مختلف اضلاع میں 6 ماہ کے لیے اٹیچمنٹ کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر پنجاب نے آئی جی پنجاب کے احکامات پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق زیر تربیت اے ایس پیز کی تعیناتی 22 جون 2026 سے 19 دسمبر 2026 تک کے لیے کی گئی ہے۔ تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 22 جون کو اپنے متعلقہ اضلاع میں رپورٹ کریں۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق نبیل احمد کو مظفر گڑھ، نجیب اللہ خان کو گجرات، محمد طاہر امان کو لودھراں، محمد حذیفہ اورنگزیب مغل کو فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح محمد عبداللہ خان کو ٹوبہ ٹیک سنگھ، اسد الرحمان کو ملتان، شیراز احمد کو ساہیوال، امداد حسین کو شیخوپورہ، عروب طارق کو سرگودھا، صبا زین کو بہاولپور اور رضوان اللہ کو سیالکوٹ میں اٹیچ کیا گیا ہے۔

مزید برآں عبدالکریم مستوئی کو گوجرانوالہ، محمد مزمل کو وہاڑی، محمد اویس سرور کو راجن پور اور جیا نشاء علی کو خوشاب میں تعینات کیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس حکام کے مطابق یہ اٹیچمنٹ تربیتی پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد زیر تربیت افسران کو مختلف اضلاع میں عملی پولیسنگ کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔