ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلرکس بار ایسوسی ایشن لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کل ہوں گے، پانچ عہدوں پر سخت مقابلے کی توقع

کلرکس بار ایسوسی ایشن لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کل ہوں گے، پانچ عہدوں پر سخت مقابلے کی توقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: کلرکس بار ایسوسی ایشن لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات 20 جون کو منعقد ہوں گے، جس کے لیے ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انتخابات میں پانچ اہم عہدوں کے لیے 10 امیدوار میدان میں ہیں اور مختلف گروپوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

انتخابی معرکے میں سید غلام عباس شاہ گروپ اور متحدہ کھچی گروپس کے حمایت یافتہ امیدوار آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ مختلف عہدوں پر ون ٹو ون مقابلے ہوں گے۔

صدارت کے عہدے کے لیے رانا عمیر اسلم اور صابر سلیم مغل مدمقابل ہیں۔ نائب صدارت کے لیے حاجی ذوالقرنین کھچی اور ثمر الطاف سیال کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

جنرل سیکرٹری کی نشست پر رانا خالد محمود اور اسحاق بٹ آمنے سامنے ہیں، جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کے لیے چوہدری سرفراز احمد اور حسنین محبوب کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔

فنانس سیکرٹری کے عہدے پر کاشف جاوید اور رانا غلام مصطفیٰ انتخابی میدان میں ہیں۔

کلرکس بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور امیدوار اپنی انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں ووٹرز سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انتخابی حلقوں میں نتائج کے حوالے سے خاصی دلچسپی پائی جا رہی ہے۔