ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غالب مارکیٹ:14 سالہ لڑکی سے زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار

غالب مارکیٹ:14 سالہ لڑکی سے زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 14 سالہ لڑکی کو نشہ آور دوا پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم دانیال اور اس کی بہن متاثرہ لڑکی کو ورغلا کر اپنے کوارٹر لے گئے، جہاں دانیال نے اسے نشہ آور دوا پلانے کے بعد زیادتی کی اور اس دوران ویڈیوز بھی بنائیں۔

بعد ازاں ملزم نے ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر لڑکی کو مسلسل بلیک میل کیا۔

ذرائع کے مطابق  واقعے کی اطلاع ملنے پر غالب مارکیٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس کو جینڈر سیل کے سپرد کر دیا گیا ہے، جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے تحقیقات کی نگرانی کرتے ہوئے کیس کو منظم انداز میں آگے بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف معاشرتی اقدار کے لیے لمحہ فکریہ ہے بلکہ کم عمر بچیوں کے تحفظ کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داریوں کو مزید اجاگر کرتا ہے۔