رابیل سدید:کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا اورشہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترجمان ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹرز ای چالان کے بھاری جرمانوں اور دیگر مسائل کے حل کا مطالبہ کر رہے ہیں ،جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ جرمانے ان کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں، اس لیے ان میں کمی کی جائے۔
شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ ای چالان کی بڑھتی ہوئی شرح ان کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے، اس لیے جرمانوں میں کمی اور نظام کا ازسرنو جائزہ لیا جانا چاہیے۔
متعدد شہریوں اور موٹر سائیکل سواروں نے بھی ای چالان پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ جرمانے عام آدمی کیلئے بوجھ بنتے جا رہے ہیں۔