سٹی 42: بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبریں،بھارت دنیا بھر میں رسوائی کے بعد شرمندگی چھپانے کی ناکام کوشش کرنے لگا
معرکہ حق اور سفارتی شکست کے بعد بھارت نے جھوٹے بیانیے کی فیکٹریاں تیز کر دیں، امریکہ میں تین دن میں پاکستان کی کامیابی کو دیکھ کر بھارت بوکھلا گیا ، جو بھارت تین دہائیوں میں نہ کر سکا وہ پاکستان نے تین دن میں حاصل کرلیا ، پاکستان کی کامیابی کے بعد بھارت نے ایک بار پھر جھوٹ، پروپیگنڈا اور جعلی کہانیوں کا سہارا لینا شروع کردیا ، بھارتی حکومت کی آخری امیدیں صرف فیک نیوز سے وابستہ ہیں ،
سفارتی، عسکری اور سیاسی سطح پر ہزیمت کے بعد بھارت نے فیک نیوز مشینری آن کر دی
واضح رہے عالمی سطح پر بھی بھارتی پراپیگنڈہ اور جھوٹی خبروں کی وجہ سے بھارتی میڈیا کو ہزہمیت اٹھانی پڑی تھی ، عالمی میڈیا نے بھی بھارتی خبروں کو پراپیگنڈا قرار دے کر سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا تھا ،اب بھارت ایک بار پھر وہی پرانی چال چلنے کی کوشش کرتے ہوئے پھر رسوائی اٹھا رہا ہے ۔
یہ سمجھ سے باہر ہے کہ بھارت صدر ٹرمپ سے خطرناک جھوٹ کیوں منسوب کر رہا ہے؟ جبکہ ایک طرف سٹریٹجک پارٹنر کے طور پر اور دوسری طرف بدترین خفیہ دشمن کے طور خود کو پیش کررہا ہے ۔ ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے خطہ پہلے ہی غیر مستحکم ہے، اور ہندوستان نے امریکی قیادت کو بھی پراپیگنڈا میں گھسیٹ لیا جس کے بعد امریکی صدر کو بھی تردید کرنی پڑ گئی

