ویب ڈیسک:ایران نے اسرائیل پر اب تک کا بڑا میزائل حملہ کردیاجس کے نتیجےمیں ایک ہسپتال میں بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی، میزائل حملوں میں 50 کے لگ بھگ افراد زخمی ہوگئے۔
ایران کی جانب سے آج صبح اسرائیل پرمتعدد میزائل فائر کئےگئے،حملوں کے کے نتیجے میں اب تک 50 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔
میزائل تل ابیب، رمات گان اور ہولون میں لگے
بیر شیبہ سے آگے، میزائلوں نے تل ابیب، رمات گان اور ہولون کو بھی نشانہ بنایا، جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔
ایران نے جنوبی اسرائیل کےشہر بیئرشیبیہ کو بھی نشانہ بنایا،ہولون میں میزائل حملے میں بھی درجنوں افراد زخمی ہوئے،موجودہ حملے کو حالیہ جنگ میں ایران کا اسرائیل پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے۔
ہسپتال پر حملے میں تمام شعبوں کا شدید نقصان
بیر شیبہ میں سوروکا میڈیکل سینٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتال کے تقریباً تمام شعبوں کو "بڑے پیمانے پر نقصان" پہنچا ہے اور لوگ اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔
ہسپتال نے لوگوں سے علاج کے لیے نہ آنے کی درخواست کی ہے۔
Footage posted to social media shows the moment of the ballistic missile impact at Soroka Hospital in Beersheba. pic.twitter.com/aicK9zLSnx
— Emanuel (Mannie) Fabian (@manniefabian) June 19, 2025
ہولون میں 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے
ہولون کے وولفسن میڈیکل سینٹر نے رپورٹ کیا ہے کہ وہ میزائل حملے میں شدید زخمی ہونے والے تین افراد کا علاج کر رہا ہے، اور مجموعی طور پر 16 زخمی ہیں۔
قبل ازیں ایران نے پہلی بار سیجل میزائل کا استعمال کیا گیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران کی جانب سے ایران کے شہر تل ابیب اور حیفہ پر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ طاقتور میزائل سیجل فائر کیا گیا۔
اسرائیل کی فوج نے بتایا کہ ایک بہت برا میزائل غالباً پانچ سو کلو گرام لوڈ کے ساتھ ایران سے فائر کیا گیا تھا جسے راستے میں انٹرسیپٹ کر لیا گیا۔ اس میزائل کی فضا مین تباہی کے بعد زمین پر میزائل کے ٹکڑے گرنے سے
ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کیلئے اسرائیل کا دفاعی نظام ایکٹیو ہوا تاہم جدید میزائلوں کی وجہ سے یہ انہیں ہدف پر پہنچنے سے روکنے میں ناکام رہا۔