سٹی 42: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقی، اصلاحات اور عوامی فلاح کا نیا سفر شروع ہو چکا ہے، کلینک آن ویلز منصوبہ: 92 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے ہیں ،صحت اور تعلیم سمیت تمام اہم شعبوں میں بہتری کے لیے مربوط اقدامات کیے گئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے "کلینک آن ویلز" منصوبے کو وسعت دی گئی ہے، جس کے تحت گاڑیوں کی تعداد بڑھا کر 911 کر دی گئی ہے۔ صرف ایک سال میں 92 لاکھ سے زائد افراد نے ان موبائل کلینکس سے علاج معالجہ حاصل کیا۔
یہ اعداد و شمار نہ صرف حکومت کی کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ عوامی فلاح کے عزم کا ثبوت بھی ہیں۔