ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی: لاء ڈگری میں سیشن گیپ کی شرط ختم، ہر عمر کے افراد داخلے کے اہل

پنجاب یونیورسٹی: لاء ڈگری میں سیشن گیپ کی شرط ختم، ہر عمر کے افراد داخلے کے اہل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمران یونس:قانون کی تعلیم کے خواہشمند افراد اب عمر کےکسی حصے میں بھی داخلہ لے سکیں گے,پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کی لاء ڈگری کیلئے سیشن گیپ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
پنجاب یونیورسٹی بورڈ آف سٹڈیز نے سیشن گیپ کی حد ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔حتمی منظوری سینڈیکیٹ سے لی جائے گی۔ایل ایل بی میں داخلے کیلئے 5 سال کے سیشن گیپ کی حد مقرر تھی۔پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں انٹرمیڈیٹ کے بعد ریگولر داخلے کئےجاتے ہیں۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایل ایل بی آنرز کی ڈگری 5 سال سےکم کرکے 4 سال کر دی۔

سیشن گیپ کے باعث لاء ایڈمیشن کے خواہشمند بیشتر افراد تعلیم سے محروم رہ جاتے تھے۔لاء ڈگری کو عام کرنے کیلئے پی یو بورڈ آف سٹڈیز نے سیشن گیپ کی حد ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔