یونان کشتی حادثہ کیس،ملوث انسانی ایجنٹ گرفتار،اہم انکشافات

یونان کشتی حادثہ کیس،ملوث انسانی ایجنٹ گرفتار،اہم انکشافات
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یونان کشتی حادثہ کیس،ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ کی کارروائی،کشتی حادثہ میں ملوث انسانی ایجنٹ کو گرفتارکر لیا  گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایجنٹ عظمت علی نے متاثرہ شہری کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے،ایجنٹ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ایجنٹ نے یورپ بھجوانے کے لئے 17 لاکھ روپے سے وصول کئے۔

احسن شیراز نامی متاثرہ کشتی حادثے میں جاں بحق ہوا۔ایجنٹ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہدیگر مزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔