اداکارہ سنبل اقبال کی بہن شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

Sumbal Shahid-Sister marriage
کیپشن: Sumbal Shahid-Sister marriage
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف و خوبرو اداکارہ سنبل اقبال کی چھوٹی بہن کومل اقبال شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تقریب نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔  

گزشتہ شب اداکارہ سنبل شاہد کی چھوٹی بہن کومل اقبال کے نکاح کی تقریب ہوئی ہے، جس میں اداکار فیروز خان اور اداکارہ یشمیٰ گل سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی،  سنبل شاہد کی چھوٹی بہن کومل کے نکاح کی  تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

وائرل وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کومل اقبال نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر خ گولڈن رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر شمیل نے بھی اُن کے لباس سے ملتے جلتے رنگ کی شیروانی پہنی ہے،  اداکارہ سنبل اقبال نے اپنی بہن کے نکاح کی تقریب میں سبز رنگ کا حسین لباس پہنا ہوا۔ 

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سنبل اقبال کی بہن کو نکاح کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سنبل اقبال نے 19سال کی عمر میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا، انہوں  نے  بری عورت ڈرامہ سے اداکاری کی ابتدا کی، ان کے مقبول ڈراموں میں رخسار، رسم، ایک تھی رانیہ اور تیری بے رخی شامل ہیں، ہر کردار خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کرنے کے باعث سنبل کو شوبز انڈسٹری کی ملٹی ٹیلنٹڈ اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے ۔

Sughra Afzal

Content Writer