ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کے کنٹریکٹ ملازمین و افسران کا احتجاج رنگ لے آیا

لیسکو کے کنٹریکٹ ملازمین و افسران کا احتجاج رنگ لے آیا
کیپشن: City42 - LESCO
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو کے کنٹریکٹ ملازمین و افسران کا احتجاج رنگ لے آیا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ سے دو روز میں جواب طلب کر لیا.

خبر پڑھیں۔۔۔سردار ایاز صادق کی فرمائش کے سامنے خواجہ سعد رفیق نے گھٹنے ٹیک دیئے

سٹی 42 کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 2015 میں افسران و ملازمین کو کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا، تعیناتی کے وقت اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی کہ کارکردگی کی بنیاد پر افسران کو ریگولر کر دیا جائیگا تاہم نجکاری کمیشن کی جانب سے اعتراض ہونے کی وجہ سے افسران و ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا، جس پر ایس ڈی اوز نے سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا، احتجاج کے بعد ایس ڈی اوز کی درخواست چیف جسٹس آف پاکستان کو دی گئی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔شہباز شریف کو بڑی خوشخبری مل گئی، سیاسی مخالفین کوزور دارجھٹکا لگ گیا

چیف جسٹس نے درخواست پر لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ سے دو روز میں جواب طلب کرلیا۔ لیسکو چیف کی جانب سے جواب داخل کروانے کے بعد سپریم کورٹ کا فیصلہ آئے گا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔موٹروے پر سفر کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار، خبردار ، کیونکہ اب۔۔۔

واضح رہے کہ لیسکو میں اس وقت سو سے زائد ایس ڈی اوز جبکہ چار ہزار پانچ سو ملازمین کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں۔