سردار ایاز صادق کی فرمائش کے سامنے خواجہ سعد رفیق نے گھٹنے ٹیک دیئے

سردار ایاز صادق کی فرمائش کے سامنے خواجہ سعد رفیق نے گھٹنے ٹیک دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی فرمائش پر سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنا صوبائی حلقہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔شہباز شریف کو بڑی خوشخبری مل گئی، سیاسی مخالفین ششدر

سٹی42 کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی پی 157 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا تاہم سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق این اے 129 سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور پی پی 157 ان کے حلقہ میں آتا ہے جس کی وجہ سے خواجہ سعد رفیق نے اب حلقہ پی پی 168 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔تحریک انصاف میں اندرونی خلفشار کھل کر سامنے آگیا

ذائع کا کہنا ہے کہ اب خواجہ سعد رفیق اپنے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے اعلان کردہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 168 سے الیکشن لڑیں گے۔ جبکہ سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اپنے بڑے بھائی خواجہ سعد رفیق کی جگہ پی پی 157 سے الیکشن لڑیں گے،  اس حوالےسے لیگی رہنمائوں نےآئندہ انتخابات کے پیش نظر نئے حلقوں میں انتخابی مہم بھی چلانا شروع کر دی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔موٹروے پر سفر کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار، خبردار ، کیونکہ اب۔۔۔