عسیٰ ترین: چاغی میں چند روز قبل نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا کیے جانے والے قبائلی رہنما اکبر خان سنجرانی اور قادر خان سنجرانی باحفاظت اپنے گھر واپس پہنچ گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں افراد خیریت کے ساتھ گھر پہنچے، جس پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور علاقے کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قبائلی رہنماؤں کی محفوظ واپسی پر اہلِ علاقہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خیریت پر شکر ادا کیا۔ تاہم ان کی بازیابی یا واپسی کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔