ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیلم ویلی: کٹھہ پیراں میں کلاؤڈ برسٹ، اچانک آنیوالے سیلابی ریلے سے بڑے پیمانے پر تباہی

نیلم ویلی: کٹھہ پیراں میں کلاؤڈ برسٹ، اچانک آنیوالے سیلابی ریلے سے بڑے پیمانے پر تباہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نیلم ویلی کے علاقے کٹھہ پیراں میں کلاؤڈ برسٹ، اچانک آنے والے سیلابی ریلے سے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ۔ 

ابتدائی رپورٹ کے مطابق 6 مکانات، 16 دکانیں، ایک مسجد اور ایک مڈل اسکول کی عمارت سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ کلاؤڈ برسٹ سے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کٹھہ پیراں کی عمارت بھی شدید متاثر، تعلیمی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ 

فلیش فلڈ کے باعث ایک کیری وین، دو جیپیں، 11 موٹر سائیکلیں اور 6 لکڑی کے پل بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے۔ 

انتظامیہ کے مطابق واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگانے کا عمل جاری، حتمی رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔