پاکستان پر حملے کے نتیجے میں دانت تڑوا کر اپنے ہولناک نقصانات کو چھپانے کا جھوٹ نریندر مودی کے لئے جان کا وبال بن گیا۔ اب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان مین انڈیا کے پانچ جنگی طیارے پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے کی تصدیق کی تو ایک بار پھر انڈیا میں نریندر مودی کے لئے مصیبت کھڑی ہو گئی۔
بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران 5 طیارے مار گرائے جانے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ تصدیقی بیان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے وضاحت دینے کا مطالبہ کردیا۔
آج امریکی صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے گئے تھے تاہم انہوں سے اس معاملے کی تفصیل نہیں بتائی۔
پانچ جنگی طیاروں کی تباہی کا واقعہ
دراصل 7 مئی کو کیلینڈر پر دن کے آغاز سے کچھ بعد ہونے والے اس واقعہ کی تفصیل بتانے کی ضرورت بھی نہیں کیونکہ انڈیا میں بھی بچے بچے کو اب پتہ ہے کہ پاکستان پر چھ اور سات مئی کی درمیانی رات آدھی رات گزرنے کے بعد حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے بھارتی جنگی طیاروں کے ساتھ کیا ہوا تھا؛ سرحدی علاقے میں خوفناک ڈوگ فائٹ ہوئی تھی، پاکستان جنگی طیاروں نے صرف ایک منٹ کے اندر دشمن کے طیاروں کا تعاقب شروع کر دیا تھا، صرف پچاس منٹ جاری رہنے والی طیاروں کی کھلے آسمان میں جنگ کے دوران انڈیا کے پانچ جدید جنگی جہاز تباہ ہو کر انڈین علاقوں کے اندر گر گئے تھے، ان میں سے تین فرانس کے بنے ہوئے از حد مکمل جنگی جہاز رافیل تھے۔ اس جدید وارفئیر کی لینڈمارک ڈوگ فائیٹ میں پاکستان کے کسی جنگی جہاز کو کوئی گزند نہیں پہنچی تھی۔
بھارت نے دو دن بعد اس شرم ناک ہزیمت کا بدلہ لینے کے لئے پاکستان کے تین ائیر بیسز پر میزائل حملے کرنے کی حماقت کی تو اس کے نتیجے میں بھارت کو پاکستان کا فل سکیل جوابی حملہ دیکھنا پرٓ تھا جس میں بھارت کا نہ صرف ائیر ڈیفینس مکمل تباہ کر دیا گیا بلکہ درجنوں فوجی اڈوں کو بھی برباد کر دیا گیا جن میں براہموس میزائل کے کئی ڈپو بھی شامل تھے، یہیں بس نہیں ہوا بلکہ پاکستان کی آرمی نے کشمیر میں اند گھس کر بھارت کے مقبوضہ علاقہ میں سے کچھ پر قبضہ بھی کر لیا تھا۔
بھارتی اپوزیشن لیڈر کا مطالبہ
ٹرمپ کے آج کے بیان کے بعد راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندری مودی سے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت دینے کا مطالبہ کیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سوال کیا کہ 'مودی جی، 5 طیاروں کا سچ کیا ہے؟ قوم سچ جاننا چاہتی ہے۔
راہول گاندھی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس بیان کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے انڈیا کے 5 طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
کانگرس پارٹی کا بیان
بھارتیہ جنتا پارٹی کی مقا بل اپوزیشن پارٹی کانگریس کی ترجمان نے بھی پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی عہدیداروں کے اپنے جہاز گرنےسے متعلق بیانات شیئر کیے ہیں جس میں وہ اپنے جہاز واقعی تباہ ہونے کا اعتراف کرتے نظر آئے۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف انیل چوہان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ، "یہ اہم نہیں کہ جہاز گرے ہیں بلکہ یہ جاننا اہم ہے کہ یہ جہاز کیسے گرے۔"
کانگریس کی ترجمان نے کہاکہ ان سب بیانات کے باوجود نریندر مودی چپ ہیں۔
ابلہ بچے کی خواہش!
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کسی جواز کے بغیر 7 مئی کو پاکستان پر حملہ کر دیا تھا جس کا پاکستان نے دو اقساط میں پہلے دانت اور پھر کمر توڑ دینے والا جواب دیا تھا۔ رافیل طیاروں سمیت بھارت کے 5 طیارے مار گرانا اس کبھی نہ بھولنے والے جواب کا محض ایک حصہ تھا۔ نریندر مودی ابلہ بچوں کی طرح ان واقعات کو فراموش کر دینے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن دنیا جدید وارفئیر کے اس اہم چیپٹر کو فراموش کرنے کی مودی کی احمقانہ خواہش کو پورا نہیں ہونے دے رہی اور ہر چوتھے دن کوئی نہ کوئی ان واقعات کا ذکر چھیڑ دیتا ہے۔
मोदी जी, 5 जहाज़ों का सच क्या है?
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 19, 2025
देश को जानने का हक है! pic.twitter.com/mQeaGCz4wp