ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 ؛ پاکستان کی فضائیہ کو دو عالمی اعزاز عطا کیے گئے

رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 ؛ پاکستان کی فضائیہ کو دو عالمی اعزاز عطا کیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں پاکستان کی فضائیہ کو دو عالمی اعزاز عطا کیے گئے ہیں۔ 

 جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری نے "اسپرٹ آف دی میٹ" کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ پی اے ایف سی-130 طیارے کو "کونکور دی ایلیگنس" ٹرافی سے نوازا گیا۔ جے ایف سیونٹین بلاک تھری کی پہلی بین الاقوامی نمائش کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، کہا کہ قومی پرچم بلند رکھنا ہمیشہ سے پی اے ایف کا شعار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزازات پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور فنی برتری کا ثبوت ہیں۔ 

رائل ایئر ٹیٹو میں عالمی فضائی افواج نے پی اے ایف کی کارکردگی کو سراہا۔ سی-130 طیارے کی خصوصی تھیم "آئیز ان دی اسکائیز" لِوَری نے سب کے دل جیت لیے۔

2006، 2016 اور 2018 کے بعد 2025 میں ایک بار پھر پی اے ایف نے تاریخ رقم کر دی۔ پی اے ایف کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے۔ 

سورس : آئی ایس پی آر