ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ کی ٹکٹ کیلئے پی ٹی آئی میں بولیاں لگیں: عظمیٰ بخاری

سینیٹ کی ٹکٹ کیلئے پی ٹی آئی میں بولیاں لگیں: عظمیٰ بخاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے سینیٹ کی ٹکٹ کیلئے پی ٹی آئی میں بولیاں لگیں ہیں۔

  عظمیٰ بخاری نےمیڈیا سے گفتگو   کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ورکرز ہار گئے نوٹوں کی چمک جیت گئی، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنی لیڈرشپ کے پول کھول دیئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی مخالف جماعت سب سے بڑی ہارس ٹریڈنگ کی حمایتی ہے، بانی پی ٹی آئی بھی سینیٹ ٹکٹوں کی خرید وفروخت سے باخبر ہیں، تحریک انصاف کے نظریاتی ورکرز سے دلی ہمدردی ہے۔

 وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف تیزی سے غیرمقبول ہوتی جارہی ہے، خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو بھی سمجھ آگئی تحریک انصاف نے ان کو صرف دھرنے اور احتجاجی مظاہروں میں استعمال کیا ہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer