ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور امریکہ کا تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ کا اعادہ

پاکستان اور امریکہ کا تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ کا اعادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں امریکی سیکریٹری اور امریکی تجارت کے نمائندے سے ملاقات کی ہے۔
دونوں فریقین نے ملاقات میں پاک امریکا تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری میں فروغ کے عزم کا اعادہ کیا اور پاک امریکا ٹریڈ ڈائیلاگ میں مثبت پیشرفت کا امکان ظاہر کیا۔
 وزیر خزانہ محمداورنگزیب نےاس موقع پر کہا کہ معاشی شعبے میں تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تمام ممکنہ راستوں کو تلاش کریں گے، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، پاکستان شعبہ ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور معدنیات میں بھی تعاون کو وسعت دینےکا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعلق قائم ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان شعبہ زراعت میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے، امریکی حکام کےساتھ اب بھی کچھ حل طلب امور باقی ہیں،پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی، چند ماہ سے جاری دوطرفہ تجارتی مذاکرات کا احاطہ کیا گیا ہے، امید ہے کہ تجارتی مذاکرات تعمیری اندازمیں آگے بڑھیں گے، امریکا کےساتھ تجارت اورسرمایہ کاری کو بڑھانا چاہتے ہیں۔