اویس کیانی: مسلم لیگ ن کی قیادت کا اہم اجلاس آج مری میں ہوگا,وزیراعظم شہباز شریف ،وزیراعلیٰ مریم نواز اور قائد ن لیگ نواز شریف مری پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی،اجلاس میں پارٹی معاملات کے حوالے سے اہم فیصلوں کا امکان ہے.
ڈونگا گلی میں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ہونے والی ملاقات میں دونوں کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق مرکزی قیادت کا اجلاس اتوار کو مری میں متوقع ہے، اہم بیٹھک میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جب کہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔