وسیم احمد: پاکستان کے محمد آصف نے ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ جیت لی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے مبارکباد۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’ویلڈن محمد آصف‘ ،قوم کو آپ پر ناز ہے،محمد آصف نے بھارت کو شکست دے کر قومی پرچم کی شان میں اضافہ کیا۔
محمد آصف نے زبردست مہارت اور صلاحیتوں سے چیمپئن شپ جیتی ،کھیل ہو یا کوئی اور میدان پاکستان ہر محاذ پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔
اس سے قبل چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ انڈر 17 سنوکر چیمپیئن شپ جیتنے پر حسنین اختر کو مبارکباد دی تھی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ حسنین اختر نے فائنل میں اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرکے پاکستان کا نام روشن کیا اور چیمپئن شپ جیت کر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا۔
حسنین اختر کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ پاکستانی نوجوان انتہائی محنتی اور با صلاحیت ہیں۔حسنین اختر جیسے پرعزم نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں۔حسنین اختر کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہوں۔