قذافی بٹ: مسلم لیگ کے ایک اور رہنما تحریک انصاف میں شامل، ن لیگ کے یونس انصاری کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنما یونس انصاری نے ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انہیں پی ٹی آئی کا روایتی مفلر دیکر باقاعدہ پی ٹی آئی میں شامل کیا گیا۔ اس موقع پر طاہر بشیر چیمہ، سمیع اللہ چودھری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔