ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاصمہ حامد کا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کےعہدے سے استعفیٰ منظور

عاصمہ حامد کا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کےعہدے سے استعفیٰ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: عاصمہ حامد کا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کےعہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا گیا، گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد قائم مقام سیکرٹری قانون نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹانے کا کیس زیرسماعت تھا۔ عدالت میں وکلاء نے موقف اختیار کیا تھا کہ نگران حکومت کے پاس ایڈوکیٹ جنرل سمیت کسی آئینی عہدے پر تعینات شخص کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں ہے، تاہم عدالت میں کیس کا فیصلہ ہونے سے قبل ہی عاصمہ حامد نے عہدے سے استفعی دے دیا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:ایڈوکیٹ جنرل عاصمہ حامد کوعہدے سے ہٹانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

گورنر پنجاب کی منظوری کے بعدعاصمہ حامد کا 20 جون سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کےعہدے سے استعفیٰ منظور کیا گیا، عاصمہ حامد کے استعفٰے کے بعد ہائیکورٹ نےعہدے سےہٹانے کی درخواست نمٹا دی۔