ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات

ملک کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش /ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ اس دوران پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند کا امکان ہے۔ 

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ چترال، سوات، دیر ، کوہستان، ایبٹ آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنےکے علاوہ ہلکی بارش / ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ، نارووال، جہلم ، گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، پاکپتن، قصور ، خانیوال،فیصل آباد، ملتان،کوٹ ادو ، بہاولنگر، خانپور اور بہاولپور میں رات اورصبح کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور، شہیدبینظیرآباد،دادو، لاڑکانہ، ٹنڈوجام ، موہنجوداڑو اور جیکب آباد میں صبح/رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اورہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔